ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے صوبے بنانا پاکستان کی اساس پر براہِ راست حملہ تصور کیا جائے گا، اچکزئی
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئینِ پاکستان میں صوبوں کی تشکیل کا طریقہ کار پوری صراحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔اس کے برعکس، محض انتظامی احکامات (ایگزیکٹو آرڈر) کے ذریعے اضلاع کی طرز پر صوبے بنانا، پاکستان کی اساس پر براہِ راست حملہ تصور کیا جائے گا۔ہم ان قوتوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ کسی بھی ایسے غیر آئینی اقدام کی صورت میں عوامی ردِعمل کو روکنا ممکن نہیں رہے گا اور پوری قوم سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اب مزید کسی ایسے بحران یا مہم جوئی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
Load/Hide Comments


