ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ نے قتل کیس میں گل زادی بلوچ کو عمر قید کی سزا سنا دی
کوئٹہ ( آئی این پی ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ون کو ئٹہ جنا ب غلام قادر شاہ بخاری نے بہنوئی کے مقدمہ قتل میں نامزد بلو چ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی ) کی رکن گل زادی کو جرم ثابت ہو نے پر عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمہ گل زادی دختر نبی دادساتکزئی ،گنج بی بی زوجہ محمد اعظم دختر نبی داد ،آغا محمد اور عبدالودود پسران نبی داد کے خلا ف محمد پرویز کھوکھر ولد محمد عثمان ساکن مکرا نی وارڈ مچھ نے سال 2022 میں پو لیس تھانہ صدر مچھ میں مقدمہ نمبر 51/22دائر کیا تھا مدعی مقدمہ نے مذکورہ ملزمان پر اپنے بھا ئی محمد اعظم ولد محمد عثمان کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا مذکورہ مقدمہ کافیصلہ گزشتہ سما عت پر فریقین کے وکلا ءکی جا نب سے دلائل مکمل ہو نے کے بعد محفوظ کیا گیا تھا جسے پیر کے روز سنا دیا گیا فیصلہ کے مطابق ملزمہ گل زادی کوزیر دفعہ 302کے تحت جرم ثابت ہو نے پر عمر قید کی سزا سنا دی گئی جبکہ دیگر مفرور ملزمان کی حد تک مقدمہ کو سردخانے میں محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہیں، ملزمہ کی جا نب سے کیس کی پیروی محمد شعیب مینگل ایڈوکیٹ نے کی ۔


