اسلام آباد کو کنٹینرز سے بھر دیا گیا ہے، ایسے رویوں سے ملک کے لیے باغی تو آپ خود بنا رہے ہیں ، مولانا فضل الرحمان
جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک پر قرضوں کا دباؤ اور مہنگائی بڑھ گئی جبکہ عوام کی مشکلات کا مداوا نہیں کیا جارہا، عالمی قوتوں نے اسلامی دفاعی معاہدے پر کاری ضرب لگائی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت کسی اور کی ہے جبکہ حکمرانوں کی پالیسیز کی وجہ سے قوم تشویش میں مبتلا ہیں، ملک میں قرضوں کا دباؤاور مہنگائی بڑھ گئی ہے جبکہ مہنگائی کے حوالے سے عوام کے دکھوں کا مداوا نہیں کیا جارہا کیونکہ حکمران اندھے ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتوں نے احتجاج کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اسلام آباد کو کنٹینرز سے بھر دیا گیا ہے، ایسے رویوں سے ملک کے لیے باغی تو آپ خود بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میگا پراجیکٹ معطل ہیں جبکہ لوگ اپنا سرمایہ اب بیرون ملک منتقل کررہے ہیں، چین کا اعتماد آپ کھو چکے ہیں جبکہ ریاستی قوت دفاعی پوزیشن میں آگئی ہے اور گھر میں آگ لگی ہوئی ہے


