پشتون ثقافتی دن کے موقع پر پشتون بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ، ظہور بلیدی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر پشتون کلچر ڈے کے مناسبت سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں بلوچستان اور پورے پاکستان میں بسنے والے اپنے پشتون بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اپنی شاندار روایات، مہمان نوازی اور دوسروں کے احترام پر مبنی پشتون ثقافت ہمارے مشترکہ ثقافتی ورثے کا ایک اہم حصہ ہے۔ دعا ہے کہ یہ دن بلوچستان اور پاکستان کے تمام طبقات کے مابین اتحاد، ہم آہنگی اور باہمی احترام کو مزید مستحکم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں