افغانستان کی پاکستان میں فضائی دراندازی کی کوشش ناکام، ائیر ڈیفنس نے تمام ڈرونز گرا دیے،سیکورٹی ذرائع
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح افغان عبوری حکومت رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود کی جانب چھوڑے گئے، افواج پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے تمام ڈرونز گرا دیے اور افواج نے افغان طالبان رجیم کی بزدلانہ کوشش ناکام بنادی، تمام ڈرونز پاک فضائیہ کے دفاعی نظام نے برقت ڈیٹیکٹ کیے، پاک افغان سرحد پر پاک فضائیہ کے زیرِ نگرانی دفاعی نظام ہمہ وقت تیار اور فعال ہے۔4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں گرائے گئے، 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل بارڈر کے پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے، تباہ شدہ ڈرونز کا ملبہ تحویل میں لیا جا رہا ہے۔دراندازی افغان عبوری حکومت رجیم کی دہشت گردوں کی براہ راست معاونت اور سرپرستی کا ثبوت ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ رات افواج پاکستان نے کرم سیکٹر میں افغان عبوری حکومت کے مورچوں اور ٹھکانوں کو تباہ کیا تھا۔
Load/Hide Comments


