فورسز نے مستونگ حملے میں ہلاک دہشتگرد سے افغان انٹیلی جنس کا کارڈ برآمدکرلیا، سرکاری ٹیلی وژن

پاکستان کے سرکاری ٹیلی وژن نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے دیتا ہوئے بتایا ہے کہ مستونگ حملے میں ہلاک دہشت گردوں میں افغان باشندے بھی شامل تھےسیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد ذوالفقار سے افغان جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس کا کارڈ برآمد ہوا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گرد خلیل احمد سے افغان تذکرہ بھی برآمد کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز مستونگ کے علاقے کنک وادی میں کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔دہشت گردوں نے مستونگ کے علاقے کنک وادی میں چوکی پر حملے کی کوشش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں