ہماری افواج اور بہادر شہریوں کی قربانیوں کی بدولت آج دنیا زیادہ محفوظ ہے، وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

ویب ڈیسک:اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں ایک لاکھ جانوں کی قربانی دی،TTP اور بی ایل اے افغان سرزمین استعمال کررہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی عالمی امن اور سلامتی کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے صف اول کی ریاست کے طور پر دہشتگردوں کا مقابلہ کیا، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ جانوں کی قربانی دی اور 150 ارب ڈالر کا معاشی نقصان برداشت کیا، ہماری مسلح افواج اور بہادر شہریوں کی قربانیوں کی بدولت آج دنیا زیادہ محفوظ ہے، امن پسند دنیا پاکستان کی لازوال قربانیوں کو جھٹلا نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے افغان سرزمین استعمال کررہے ہیں، افغان حکام اپنی سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال روکنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں