ایمرجنسی لگتی ہے تو پی ٹی آئی کیلئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، گورنر کے پی

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبہ بچانے کے لیے اگر ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے، اور اگر ایمرجنسی لگتی ہے تو پی ٹی آئی کے لیے میں اکیلا ہی کافی ہوں۔ جب صوبے کی صورتحال ایسی ہو جاتی ہے تو صدر، وزیراعظم اور دیگر ادارے سمجھیں تو ایمرجنسی لگنے کی گنجائش ہوتی ہے۔ صوبہ بچانے کے لیے اگر ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے، اگر ایمرجنسی وغیرہ لگ جاتی ہے تو میں اکیلا ہی ان کے لیے کافی ہوں، ابھی یہ چھپ رہے ہیں، گرفتاریاں دے رہے ہیں، میں ان کی طرح بھڑکیں نہیں مارتا، جب میدان لگے گا پھرمیں ان کو دیکھ لوں گا۔لانگ مارچ ہو رہا ہے؟ کیا پشاور میں کچھ ہو رہا ہے،کوئی کارنر میٹنگ ہوئی،کوئی بینر دیکھا، لانگ مارچ میں ہم نے صرف خود ساختہ گرفتاریاں اور روپوشیاں دیکھیں۔یہ صوابی کراس کرکے تو دکھائیں، ان کے پاس کوئی پلاننگ نہیں ہے، یہ چاہتے ہیں مہینہ ایک مہینہ لگ جائے لیکن صوابی نہ آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں