غزہ، اسرائیلی فورسز کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری، مزید 4 فلسطینی جاں بحق
غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ پٹی میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 4 فلسطینی جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 1 ہزار 505 فلسطینی جاں بحق ہوچکے جبکہ 5 ہزار 332 فلسطینی زخمی ہوئے۔وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ حملوں میں اب تک 74 ہزار 396 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی حملے میں 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی حملوں میں کم از کم 1,400 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔اقوامِ متحدہ نے غزہ میں امدادی کارکنوں کے تحفظ پر زور دیا ہے۔ بدھ کے روز اسرائیلی فائرنگ سے امدادی تنصیبات متاثر ہوئیں۔
Load/Hide Comments


