خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، پاسداران انقلاب
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے باعث جہازوں میں آگ لگ گئی۔ چاروں جہاز غیر قانونی طور پر تیل کی ترسیل کر رہے تھے۔ اشتعال انگیزی جاری رہی تو امریکا کے علاقائی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔2 دن قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں 2 ٹینکر بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔ بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دونوں ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔
Load/Hide Comments


