پنجگور، ٹیچنگ ہسپتال کے احاطے میں مسلح افراد کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق،پولیس

پنجگور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس ذرائع کے مطابق پنجگورکے ٹیچنگ ہسپتال کے احاطے میں گائنی وارڈ کے سامنے مسلح گاڑی سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل ہو گیا۔مقتول کی شناخت موسی ولد محمد جان سکنہ گرمکان سے ہوئی ہے، اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں