کوئٹہ، پودگلی چوک کے قریب فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق کوئٹہ میں پودگلی چوک کے قریب کاروباری تنازعے پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔دو میتیں بی ایم سی ہسپتال جبکہ ایک میت اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔چاروں افراد کا تعلق مری قبیلے سے ہے جو کوئٹہ کے رہائشی ہیں، جاں بحق ہونے والوں کے نام 1. منظور ولد محمد صدیق2. باسط ولد محمد صادق3. محمد صادق ولد محمد صدیق ہیں جبکہ زخمی ہونے والے شخص کا نام 1. حسیب ولد محمد صادق ہے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی سروس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں سمیت زخمی کو فوری طور پر بی ایم سی اور سول ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ،بعد ازاں لواحقین نے لاشوں کو سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا ہے۔
Load/Hide Comments


