خضدار، رحمت بلوچ کو نو تشکیل شدہ ضلع وڈھ کا پہلا ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا گیا

خضدار(یو این اے)حکومتِ بلوچستان کی جانب سے انتظامی تبدیلیوں کے سلسلے میں رحمت بلوچ کو ضلع وڈھ کا نیا ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) تعینات کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے جاری کردہ حکمنامے کے تحت سینئر انتظامی افسر رحمت بلوچ کو وڈھ کے لیے بطور ڈپٹی کمشنر تعنیات کر دیا گیا ہے، جہاں وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر انتظامی امور کی نگرانی کریں گے۔واضح رہے کہ رحمت بلوچ انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور اس سے قبل ضلع خضدار میں کئی سالوں تک بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی)خضدار اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے چکے ہیں۔ مقامی سیاسی و عوامی حلقوں نے ان کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے تجربے سے وڈھ میں انتظامی امور اور عوامی مسائل کے حل میں نمایاں بہتری آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں