ٹرمپ حکومت کی امریکی مڈ ٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کی تیاری، خلیجی ممالک کو آگاہ کردیا
واشنگٹن (ویب ڈیسک)ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی انتخابات کے بعد ایران حملوں سے متعلق خلیجی ممالک کو آگاہ کردیا ہے اور ممکنہ امریکی کارروائی میں ایرانی جوہری تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔امریکی فوج ٹیکساس سے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کا اضافی یونٹ اسرائیل منتقل کررہی ہے جبکہ ایک اضافی طیارہ بردار بحری بیڑے کاجنگی گروپ اورمیرینزدستہ بھی شامل ہونے کیلئے تیار ہے۔ امریکی حملوں کی صورت میں ایران کا جوابی حملوں کا انتباہ دیا ہے۔
Load/Hide Comments


