کوئٹہ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی
کوئٹہ: کوئٹہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی۔ پو لیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے نواں کلی میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے صحبت خان جاں بحق جبکہ اسد خان اور اشرف خان زخمی ہو گئے پو لیس نے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کا روائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مز ید کا روائی جا ری ہے۔
Load/Hide Comments


