شہزادی لطیفہ کا معاملہ یواے ای حکام کے سامنے اٹھائیں گے،اقوام متحدہ

نیویارک(انتخاب نیوز) اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ شہزادی لطیفہ کے معاملے کو متحدہ عرب امارات کے حکام کے سامنے اٹھائیں گے۔شہزادی لطیفہ اپنے خاندان کی پہلی رکن نہیں ہیں جنھوں نے دبئی سے فرار ہونے کی کوشش کی ہے۔جون 2019 میں شہزادی حیا بنت حسین، جو کہ شہزادی لطیفہ کے والد کی سابقہ اہلیہ ہیں، دبئی سے جرمنی فرار ہونے میں کامیاب ہوئی تھیں جس کے بعد انھوں نے وہاں پناہ لے لی تھی۔شہزادی لطیفہ کی بہن شمسہ نے بھی ماضی میں فرار کی کوشش کی تھی جو ناکام رہی تھی۔یہ ایک پریشان کن داستان ہے جو کہ خلیجی خطے کے مضبوط ترین شخص کے ظلم و جبر اور خاندان پر کنٹرول کی عکاسی کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں