کوئٹہ،بی ایس او کے زیراہتمام لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہاریکجہتی کے لیے کیمپ کا انعقاد
کوئٹہ ؛ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی اور ان کےلواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی و یکجہتی کے لیے کوئٹہ پریس کلب کےسامنے ایک روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پہ بی ایس او کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حفیظ بلوچ، بی ایس او کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین صمند بلوچ، ریاض بلوچ، کریم شمبے بلوچ، اقبال بلوچ، بی ایس او کوئٹہ زون کے پریس سیکریٹری ناصر زہری بلوچ، شکور بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری ممالک میں آٸین شہریوں کے آسانی انکے حقوق اور سہولیات کے لیے بنائيں جاتے ہیں انکے تحت ہر شہری کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہوتے ہیں اور ریاست ماں کی مانند انکے حقوق دلانے اور انکا تحفظ کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہیں۔ انک کہنا تھا کہ ریاست کا بلوچ قوم و بلوچستان کے ساتھ رویہ انتہائی افسردہ ہے جوکہ حکمرانی کے نشے اور ایوانوں میں رہ کر بلوچ قوم کےحقوق کچلتے ہیں قدرت کا بلوچ قوم پر احسان ہمیشہ رہا ہے جس نے بلوچستان کو جغرافيائی خدوخال معدنیانیات کے ساتھ ساتھ زہینی یاداشت بھی تیز کی ہے ہمیں اچھے سے یاد ہے کس کس حکمران نے مجمع و کھلم کھلا بلوچ قوم سے اپنی کمی کوتاہیوں اور ذیادتیوں کی معاف مانگی ہیں۔ موجودہ حکمرانوں کے پاس وقت ہے وہ شہر اقتدار میں ملک کے لیے آہین بنانے والے ملک کو چلانے والے پارلیمنٹ کے سامنے بیٹھے بلوچ ماٶں بہنوں کی دردشنواٸی کرکے انہیں اپنے ہونے کا احساس دلاٸیں اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند کرکے لاپتہ افراد کو اپنے بناٸے ہوٸیں عدالتوں میں پیش کرکے آہینی تقاضے پورے کریں انکا کہنا تھا کے بلوچ رسم رواج اور سوسائٹی میں عورت کو ایک خاص مقام حاصل ہے انکی عزت تقدس کو ہر حالات میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر بلوچ ماٸیں بہنیں اپنا غم فریاد اور زیادتی اسلام آباد کے حکمرانوں کو سنانے اور احتجاج ریکارڈ کرونے گٸے مگر انکے ساتھ بدسلوکی تشدد و گرفتاری کو لیکر بلوچستان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
کیمپ کے منتظمین سے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی ایس او کے سابق چیئرمین واجہ نزیر بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکٹری موسی بلوچ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و سابق ایم این اے میرعبدالروف مینگل، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری، بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی،جنرل سیکٹری آغا خالد دلسوز، لیبر سیکٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی،کامریڈ یونس بلوچ، پرنس عبدالرازق بلوچ،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن خاران زون کے صدر فدابلوچ، مستونگ زون کے صدر سید عدنان شاہ، بی ایم سی یونٹ کے ڈپٹی یونٹ سیکرٹری ڈاکٹر عرفان بلوچ، ڈاکٹر احسن بلوچ،ڈاکٹر وسیم بلوچ، ڈاکٹر آصف بلوچ،ایگریکلچر کالج یونٹ کے یونٹ سیکٹری کامران بلوچ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری جان زیب بلوچ، جامعہ بلوچستان یونٹ کے کمیٹی ممبر شکور بلوچ، پی ایس ایف آزاد کے صوبائی چیئرمین آغا زبیر شاہ ، پی ایس ایف کےصوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل، پی ایس او کے کبیر افغان و دیگر شامل تھے۔


