2 ہفتوں میں پاوری گرل کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 10 لاکھ ہوگئی

اسلام آباد :یہ ہماری کار ہے،یہ ہم ہیں اور ہماری پاوری (پارٹی) ہو رہی ہے کے الفاظ پر مشتمل 5 سیکنڈز کی ویڈیو شیئر کرنے والی دنانیر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد محض 2 ہفتوں میں 10 لاکھ ہوگئی۔دنانیر نے 6 فروری کو اپنی بہن اور سہیلیوں کے ہمراہ شمالی علاقہ جات گھومنے کے دوران محض 5 سیکنڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جو کافی وائرل ہوئی تھی۔مختصر ویڈیو میں دنانیر انگریزی انداز میں اردو بولتے ہوئی دکھائی دی تھیں۔
Load/Hide Comments