لیبیا کے وزیر داخلہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ نکلے

طرابلس:لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت کے طاقتور وزیر داخلہ فتحی باشاغا پر دارالحکومت طرابلس کے نواح میں ایک شاہراہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے لیکن وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ فتحی باشاغا کے قافلے پر ایک بکتربند کار سے فائرنگ کی گئی۔ان کے قافلے کے ساتھ پولیس اسکواڈ نے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی جس سے ایک حملہ آور زخمی ہوگیا ہے اور دو کو گرفتار کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں