نائیجریا میں 49سالہ خاتون نے 6جڑواں بچوں کو جنم دیا

ابوجہ(انتخاب نیوز)نائیجریا میں 49 سالہ خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے جب کہ چار سال قبل بھی ان کے یہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نائیجیریا میں ایک ماں نے 6 صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔ 49 سالہ ڈیکنیس ڈورس لیوی ولن نے 4 لڑکیوں اور 2 لڑکوں کو جنم دیا جب کہ 6 سال قبل بھی ان کے یہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔والدین نے چھ بچوں کے نام انگریزی حرف ایم سے شروع ہونے والے نام رکھے ہیں یعنی مریکل، میرسی، میرٹ، ماروس، مارویلز اور میرابل۔ جوڑے کے 8 بچے ہوچکے ہیں جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں