’پارری ہو رہی ہے‘اب شادی میں بھی

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونیوالا ٹرینڈ ’پارری ہو رہی‘ ہے اب شادیوں میں بھی پہنچ گیا ہے۔
حال ہی میں ایک پاکستانی شادی کی تقریب کے موقع پر لڑکیوں کی جانب سے ’پارری ہو رہی‘ گانے پر رقص کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شادی کی تقریب میں لڑکیاں سن گلاسز لگائے ’پارری ہو رہی ہے‘ گانے پر ڈانس کر رہی ہیں۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ردِ عمل سامنے آ رہے ہیں۔
ایک صارف نے شادی کی تقریب میں ’پارری ہو رہی ہے‘ گانے پر ڈانس کو گھٹیا قرار دے دیا۔
گلناز تنولی نے کہا کہ ’ان سب کو پاگل خانے بھیجنے کی ضرورت ہے‘۔
ثروت نامی صارف نے ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں ہاتھ جوڑنے والا ایموجی لکھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر انفلوئنسر دنانیر مبین کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جس پر بھارتی یوٹیوبر یشراج مکھاٹے نے گانا بھی تیار کیا تھا
دنانیر مبین کی یہ ویڈیو نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اتنی مقبول ہوئی تھی کہ متعدد برانڈز اور کمپنیز نے تشہری مہم میں اس ٹرینڈ کا سہارا لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں