سینیٹ الیکشن،بی این پی عوامی نے باپ پارٹی کی حمایت کردی
کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ میر اسرار اللہ زہری نے سینیٹ الیکشن سے دستبرداری کے بعد باپ پارٹی کی حمایت کردی۔علاوہ ازیں باپ پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے اس اعلان کا خیر مقدم کیا، واضع رہے کہ بی این پی عوامی کو بلوچستان اسمبلی میں دو ووٹ حاصل ہیں، حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسرار اللہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے باپ پارٹی کے حق میں دستبردار ہوکر سینیٹ انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا۔
Load/Hide Comments


