ہالینڈ میں کووڈ انیس کے ٹیسٹنگ سینٹر کے قریب دھماکہ

ہالینڈ کے ایک شمالی شہر بووین کارسپل میں یہ دھماکا مذکورہ ٹیسٹنگ سینٹر کے کھلنے کے کچھ دیر بعد ہوا،پولیس
ایمسٹر ڈیم:ہالینڈ میں کووڈ انیس کے ایک ٹیسٹنگ سینٹر کے باہر ایک دھماکا ہوا ہے جس کی وجہ سے اس سینٹر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈچ پولیس نے بتایاکہ تاہم اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ہالینڈ کے ایک شمالی شہر بووین کارسپل میں یہ دھماکا مذکورہ ٹیسٹنگ سینٹر کے کھلنے کے کچھ دیر بعد ہوا۔ پولیس کے مطابق اس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں