ژوب،ہسپتال میں چوری، سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ، یوپی ایس غائب

ژوب:ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ژوب کے مین لیبارٹری سے لاکھوں روپے کی تین قیمتی مشینیں اور دیگر سامان چوری ہوگیا،
تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب سول ہسپتال ژوب کی مین لیبارٹری سے لاکھوں روپے کی تین قیمتی مشینیں اور دیگرسامان نامعلوم چوروں نے کھڑکی کے شیشے توڑکر چوری کرکے لے گئے، واضح رہے سول ہسپتال ژوب سے چند سال پہلے بھی لیبارٹری کے قیمتی سامان چوری ہوگئی تھی، سول ہسپتال ژوب میں گزشتہ سال سی سی ٹی وی کمرے نصب کئے گئے لیکن چند ماہ بعد ایک پروگرام کے تحت کیمروں کو ناکارہ بنادیاگیا اس کیلئے بھاری سولر اور یو پی ایس سسٹم بھی لگائے گئے لیکن اب ہسپتال نہ میں سولر سسٹم موجودہے اور سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ پڑے ہیں، سابقہ ایم ایس ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑنے بہت محنت اور بھاگ دوڑ کے بعد سی سی ٹی وی کیمرے پورے ہسپتال میں نصب کیے تھے یہ کیمرے ہسپتال اورعملے کی حفاظت کیلئے زبردست کام کررہے تھے ایم ایس ڈاکٹرعبدالہادی کاکڑکے ٹرانسفرکے بعد فورا یہ کیمرے ناکارہ بنادیئے گئے لیکن آج ایک بار پھر ژوب کے غریب عوام کو لیبارٹری کی سہولیات سے محروم کردیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں