دکی میں سیکورٹی فورسز کا چھاپہ، فائرنگ کے تبادلے میں اہلکار زخمی، ملزمان کی فائرنگ سے اپنا ساتھی ہلاک، 2 ملزمان گرفتار، پولیس ذرائع

ہرنائی (ویب ڈیسک) دکی میں کرائم برانچ کوئٹہ کا پولیس کے ہمراہ لونی کے علاقے تلاﺅ میں چھاپہ۔ پولیس ذرائع کے مطابق چھاپہ اشتہاری ملزم ملک عبدالحئی لونی کے گھر پر مارا گیا۔ چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اے ٹی ایف اہلکار زخمی جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے اپنا ہی ایک ساتھی ہلاک ہوگیا۔ چھاپے کے دوران دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔ ہلاک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ گرفتار ملزمان میں زین الدین، کجھور خان اور عتیق ولد حاجی غلام اقوام لونی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں