قلات، نامعلوم افراد دستی پھینک کر فرار، لڑکے سمیت 4 افراد زخمی
قلات (نمائندہ انتخاب) قلات میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دو افراد کلی پندرانی میں دکانوں کے قریب گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے، حملے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں علی گل ولد محمد خان قوم نیچاری سکنہ کلی پندرانی عمر 27 سال، نور زیب ولد داد محمد قوم پندرانی سکنہ کلی پندرانی عمر 30 سال، علی احمد ولد غلام حیدر قوم نیچاری عمر 28 سال اور لیاقت علی ولد حاجی عبداللہ قوم نیچاری رہائشی کلی پندرانی عمر 14 سال شامل ہیں، واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


