ہرنائی سے دو افراد کی لاشیں بر آمد ہوناقابل مذمت ،حکومت تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(آئی اےن پی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں ضلع ہرنائی علاقہ زرغون غر کے باشندگان علاﺅالدین ولد سعید محمد اور بہاﺅالدین ولد عطاءمحمد جنہیں گزشتہ ایک ماہ سے زرغون غر بمقام گاٹی سے اغواءکیا گیا تھا جن کی آج زرغون غر علاقہ گاٹی سے گولیوں سے چھلنی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں، پارٹی اس بہیمانہ قتل وشہادت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں نوجوانوں کو زرغون غر گاٹی کے مقام سے ایک مہینہ پہلے اغواءکیا گیا تھا آج ان کی گولیوں سے چھلنی لاشیں پھینکی گئی ہیں جس سے علاقے کے عوام میں سخت غم وغصہ اور بدترین تشویش لاحق ہوگئی ہے ۔ اور نام نہاد حکومت علاقہ زرغون غر کے عوام کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔ پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ حکومتی فوری طور پر تحقیقات کرے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ پشتون اضلاع کے ساتھ کسی کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہاں کسی کی مداخلت برداشت کی جائے گی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئے روز پشتونوںکو صرف مسخ شدہ ، گولیوں سے چھلنی لاشیں مل رہی ہیں جس پر تمام پشتون اضلاع میں سخت تشویش لاحق ہوگئی ہے اور بحیثیت قوم پشتونوں پر روزگار کے دروازے بند کیئے جارہے ہیں۔ پشتون علاقوں میں امن وامان ناپید ہوتا جارہا ہے ۔ حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ بجلی ، پانی ، گیس ، تعلیم اور صحت کی سہولیات ختم کی جارہی ہے ۔ بدامنی کی اس تشویشناک صورتحال میں پارٹی ضلع ہرنائی کے جرگہ کمیٹی کا اجلاس طلب کریگی جس کی صدارت نواب ایاز خان جوگیزئی کرینگے۔ جرگہ کمیٹی کے اجلاس میں ضلع ہرنائی کے امن وامان کی صورت حال پر ضلع کے معتبرین و معززین سے مشاورت اور تجاویزلیئے جائیں گے اور اس کی روشنی میں ضلع ہرنائی کی بدامنی کی صورتحال پر اپنی آئندہ کی لائحہ عمل طے کریگی۔ بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ پارٹی غمزدہ خاندانوں کے اس غم اور دُکھ ،درد میں برابرکے شریک ہےں اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندہ خاندانوں کو صبر جمیل عطاءکرنے کی دعا کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں