بلوچستان اور سندھ میں کئی عرصے سے لاپتہ کرکے مسخ شدہ لاشیں پھینکے کا سلسلہ جاری ہے، ڈاکٹر عبدالحئی
کوئٹہ : نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اگر واقعی سیاسی قوت ہے تو غیر جمہوری قوتوں کے خلاف عوام دوست طاقت بن کر مستقبل میں ایک چیلنج بن سکتا ہے اس مخدوش انسان دشمن حالات میں پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے اسد اچکزئی سمیت ایسے اور بھی شرمناک‘ افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لئے پی ڈی ایم کی قیادت اورمیڈیا ہاؤسسز کو آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے اپنا فریضہ منصبی ادا کریں عوام کی طاقت سے ناروا اقدامات کو ہمیشہ کے لئے دفن کریں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے چمن میں اسد خان کی فاتحہ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے کیا انہوں نے کہا کہ اسد خان اچکزئی شہید کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے گزشتہ کئی سالوں سے بلوچستان خیبرپختونخوا اور سندھ میں کئی عرصے اسی طرح کے واقعات لاپتہ کرکے لاشیں پھینکنے کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے یہ ماورائے آئین و قانون ہے ہمارے سینکڑوں ڈاکٹرز‘ انجینئرز اپنی زندگی سے محروم ہو گئے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اس تشویشناک صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں‘ کارکنوں‘ دانشوروں‘ میڈیا پرسنز اور شعوری محنت کش عوام و قوم پرست قوتوں کے لئے ایک بڑا چیلنج بن کر رہ گیا ہے اس مخدوش انسان دشمن حالات میں پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں اپوزیشن کو اپنا بھرپور رول ادا کرنا چاہئے اور ایسے شرمناک اور افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لئے پی ڈی ایم کی قیادت اور میڈیا ہاؤسز کو آئین و قانون کی بالادستی کے لئے جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے جمہوری مزاحمت کا کردار ادا کرنے میں اپنا فریضہ منصبی ادا کرتے ہوئے عوام کی طاقت سے ان ناروا اقدامات کو ہمیشہ کے لئے دفن کرنے میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں اورپارلیمنٹ کے اندر ایسی موثر آواز اٹھائیں کہ واقعی ایسا نظر آئے کہ اپوزیشن سیاسی قوت ہے ان غیر جمہوری قوتوں کے خلاف عوام دوست طاقت بن کر مستقبل میں ایک چیلنج بن سکتا ہے آخر میں قوم پرست قوتیں میڈیا ہاؤسز سے اپیل کرتا ہوں کہ اس میں اپنی جمہوری مزاحمتی رول ادا کرتے ہوئے کوئی کسر نہ چھوڑیں فتح ہمیشہ عوام دوست جمہوری اور قوم پرست قوتوں کی ہونگی۔


