نیشنل پارٹی قومی رہنما غفار ہوت کی وفات پر انکے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتی ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کے بانی رہنماء عبدالغفار ہوت کی خبر پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالغفار ہوت طویل فکری و نظریاتی جدوجہد کے ساتھی رہے ہیں مرحوم نے پارٹی نظریہ پر کاربند رہتے ہوئے بلوچ قومی کی سیاسی معاشی اور قومی تشخص و بقاء کی جدوجہد میں اولین کردار ادا کیا۔مرحوم غفار ہوت قومی سمت کے تعین کرنے والے رہنماء تھے۔بلوچستان خصوصا گودار و مکران کے معاملات پر گہرے نقطہ رکھتے تھے۔انکی کمی نیشنل پارٹی کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے جس کو نیشنل پارٹی مدتوں پر نہیں کرسکے گی۔نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی قومی رہنماء غفار ہوت کے خاندان کے اس غم کی گھڑی میں مکمل ساتھ اور ان سے دلی ہمدردی رکھتی ہے۔مرحوم غفار ہوت کی قومی جدوجہد ان کو زندہ رکھے گی اور نیشنل پارٹی انکے مشن کو آگے بڑھائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں