کورونا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے لاک ڈاؤن ضروری ہے‘علماء کرام

کوئٹہ:ریجنل پولیس آفیسر و ڈی آئی جی کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ،سیکٹر کمانڈر ایف سی برگیڈیئر عرفان،کمشنرکوئٹہ عثمان غنی خان علماء کرام،تاجر برادری اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے ہمراہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے اجلاس میں انجمن تاجران بلوچستان کے شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا علماء کرام میں علامہ ڈاکٹر عطاء الرحمن محمد ہاشم موسوی، علامہ جمعہ اسدی علامہ عصمت اللہ سالم،ضلعی امیر جمعیت نظریاتی کے مولوی مہراللہ مولوی محمود احمد شہزاد عطاری،مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،اللہ داد ترین، حضرت علی اچکزئی، محمد یاسین مینگل کے علاوہ بھی موجود تھے اس موقع پر لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس کے حوالے سے شہر میں کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت ہوئی اس موقع پر علماء کرام نے کہا کہ کروناوائرس کے تدارک کے لیے حکومتی اداروں کے علاوہ تمام ذمہ دار شہریوں کی زمہ داری بنتی ہے۔ انہوں نے قرآن اور حدیث کی روشنی میں بتایا ہے کہ اس سے بچا جاسکتا ہے اس کا کوئی علاج بھی نہیں ہے لیکن لاک ڈاؤن ضروری ہے تاکہ اس وباء کو پھیلنے سے بچاجاسکے انہوں نے کہا کہ حکومت اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں اور شہریوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس لاک ڈاؤن کو کامیاب کریں تاکہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے اس موقع پر انجمن تاجران کے نمائندوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی توسیع ہونے کی وجہ سے ہمارے مزدوروں کے لیے مشکلات پیدا ہورہی ہیں اس میں حکومت کی جانب سے مزدوروں کے لیے اجرت یا ان کی امداد دینے اعلان ہوا ہے حکومت کو اس پر فوری طور پر عملدرآمد درآمد کرنا چاہیے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اہل تشیع اور اہل سنت علماء کرام نے کہا کہ تمام شہریوں سے خطبات میں بھی کہاگیا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں۔ موجودہ حالات میں نماز گھروں میں ادا کی جائے اور یہ حالات کچھ ہی دنوں کی بات ہے اور لوگ اپنے گھروں میں رہے مختلف مقامات میں نہ جائے ضروری ہو تو باہر نکلے ضروری نہیں ہے تو گھروں پر ہے اور اس کو کامیاب کرے تاکہ وائرس پھیلنے سے بچا جاسکے انجمن تاجران اور کرام اور تمام طبقات فکر کے علماء کرام نے اپنے تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی اس پر ڈی آئی جی کوئٹہ نے تمام شرکاء کاشکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات محسوس کی گئی ہے اور بڑی خوش آئند بات ہے کہ تمام لوگوں میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں میں اور شہریوں میں ذمہ داری ظاہر ہورہی ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے میں کوشاں ہے اور رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں