نیشنل پارٹی کا بنیادی مقصد بلوچ قومی تشخص کی بقاءاور ساحل و سائل کا تحفظ ہے ، ڈاکٹر مالک
تربت. نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی کابنیادی مقصد بلوچ قومی تشخص کی بقاء، ساحل وسائل کاتحفظ ہے، نیشنل پارٹی کی سوچ وفکر واضح اور غیرمتزلزل ہے، جمہوری طرز جہد کے ذریعے مقاصد کے حصول پریقین رکھتے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،نیشنل پارٹی کی ضلعی کنونشن اتوار کے روز سرکٹ ہاؤس تربت میں ضلعی صدرمحمدجان دشتی کی صدارت میں منعقدہوئی، جس میں ضلع بھر سے پارٹی کونسلران نے بھرپور شرکت کی، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ محمدجان دشتی کی قیادت میں نیشنل پارٹی کی ضلعی کابینہ نے انتہائی نامساعد حالات میں بھرپور اندازمیں پارٹی تنظیم کو چلایا جس پر میں انہیں اور ان کی ٹیم کو سلام پیش کرتاہوں،اسی ٹیم نے مردم شماری میں بڑی جانفشانی سے محنت کرکے بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل ہونے سے بچایا،انہوں نے کہاکہ سیاست میں وقت وحالات کی نزاکت اور صورتحال کودیکھ کر آگے بڑھاجاتاہے اپنے کارکنان وساتھیوں کو بلاوجہ کسی آزمائش میں ڈالنا دانشمندی نہیں، انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ایک مکمل جمہوری سیاسی جماعت ہے جس میں تمام ترفیصلے پارٹی اداروں میں اتفاق رائے سے کئے جاتے ہیں، تحصیل سے لیکر مرکزی کابینہ تک باقاعدہ جمہوری اندازمیں منتخب ہوتے ہیں، پارٹی میں تنقید کا خندہ پیشانی سے سامنا کیاجاتاہے، ہم خودکو ورکروں کے سامنے جواب دہ سمجھتے ہیں کیونکہ یہ پارٹی ورکروں کی پارٹی ہے اس میں موروثیت نہیں ہے اورنہ ہی کسی فردواحد کاحکم چلتاہے انہوں نے نیشنل پارٹی وومن ونگ کومزید فعال بنانے کی ضرورت پر زوردیا اور ضلعی خواتین سیکرٹری شاری ابوالحسن کی جدوجہد اورنیشنل پارٹی آبسرکی کابینہ وممبران کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے ورکروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی جدوجہد مزیدتیز کریں،عوام کے پاس جائیں، عوام کو پارٹی پلیٹ فارم پرمنظم کریں،مستقبل آپ کاہے، انہوں نے کہاکہ مرحوم میر حاصل خان بزنجو کی،میر مولابخش دشتی شہید، شہید ڈاکٹریاسین بلوچ، شہیدنسیم جنگیان، شہید ریاض بلوچ، مرحوم غفار ہوت کی کمی پارٹی میں شدت سے محسوس کی جاتی ہے، نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل جان محمدبلیدی نے کہاکہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، نیشنل پارٹی نے اپنی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت اپنے اس سرمایہ کوبچایا، نیشنل پارٹی کے اقتدارسے قبل روزانہ سڑکوں کے کنارے ہمارے نوجوانوں کی لاشیں ملتی تھیں جسے نیشنل پارٹی نے رکوایا، ڈاکٹرمالک اس قوم کے محسن ہیں ان کی وزارت اعلیٰ سے قبل بلوچستان کے کیاحالات تھے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انہوں نے کہاکہ بلوچ اوربلوچستان ہماری جدوجہد کامحورہیں جمہوری جدوجہد کے ذریعے بلوچ وبلوچستان کی ترقی وخوشحالی کی جدوجہد جاری رکھیں گے، انہوں نے کہاکہ چیلنجز اورمشکلات بہت ہیں جن کا دوراندیشی اوربردباری کے ذریعے مقابلہ کیاجائے گا، یہ پارٹی کارکنان کی مضبوط کمٹمنٹ کانتیجہ ہے کہ آج پارٹی بلوچستان کے کونے کونے میں منظم اورمضبوط ہورہی ہے اورانشاء اللہ2023ء کے الیکشن نیشنل پارٹی کے ہوں گے اورنیشنل پارٹی کوکامیابی سے کوئی نہیں روک سکے گا، ضلعی کنونشن میں ضلعی صدرمحمدجان دشتی نے صدارتی کلمات اداکئے جبکہ ضلعی جنرل سیکرٹری چیئرمین حلیم بلوچ نے سیکرٹری رپورٹ پیش کی جس پر کونسلران نے بحث ومباحثہ کیا اور پارٹی فعالیت وتنظیم کاری کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز وآراء پیش کیں، ضلعی کنونشن سے نیشنل پارٹی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹراسحاق بلوچ، مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی، مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فداحسین دشتی، مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابوالحسن بلوچ، قاضی غلام رسول بلوچ، ناظم الدین ایڈووکیٹ، ایوب قریشی، مجید ساجدی، میر شاوس بزنجو، میر دیدگ بزنجو، میر ولید بزنجو، چیئرمین منصوربلوچ، انجینئر حمیدبلوچ، نثار احمد بزنجوسمیت دیگررہنماؤں نے بھی خطاب کیا جبکہ کنونشن کے دوسرے سیشن میں ضلعی وتحصیل تربت کابینہ کے چناؤ کئے گئے۔


