حب، فائرنگ سے ایک شخص زخمی

حب(نمائندہ انتخاب) لیبر کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص شدید زخمی،حب اسپتال پہنچادیا گیا ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا اس تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز حب شہر سے متصل لیبر کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے گولیاں لگنے سے 40سالہ عبدالطیف ولد حمزہ نامی شخص شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب پہنچادیا گیا اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں مذکورہ شخص کو سینے میں 8سے زائد گولیاں لگی ہیں جس کی حالت تشویشناک بتایا جاتا ہے اس حوالے سے حب سٹی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پُرانی خاندانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں