وزیر اعلیٰ برج عزیز ڈیم کی تعمیر پر نظرثانی کریں، نوشکی قبائل کمیٹی
نوشکی)نامہ نگار (گزشتہ روز وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے متنازعہ برج عزیز خان ڈیم پر بریفنگ کے ردعمل میں نوشکی کے مختلف قبائل پر مشتمل کمیٹی کے سربراہ سردار آصف شیر جمالدینی اور دیگر ممبران میر شبیر احمد بادینی،حاجی میر وزیر خان مینگل،میر جمعہ خان بادینی،میر خورشید جمالدینی،میر محمد اشرف بادینی،میر اعظم ماندائی،محمد ابراہیم بلوچ اور دیگر نے بادینی ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان متنازعہ ڈیم کی ممکنہ تعمیر پر نظر ثانی کریں برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف دو اضلاع کے لاکھوں ایکڑ اراضی بنجر ہونگے بلکہ سرحدی علاقوں میں آباد قبائل نان شبینہ کو محتاج ہونگے دو اضلاع میں روزگار کے دیگر مواقع موجود نہیں لوگوں کا ذریعہ معاش گلہ بانی اور زمینداری پر منحصر ہے ڈیم کی تعمیر سے دونوں اضلاع کے لوگ شدید متاثر ہونگے
Load/Hide Comments


