بھارت میں عوام کو کرونا کے حوالے آگاہی دینے کیلئے پولیس انسپکٹر نے کرونا کی چھاپ والے گھوڑےپر گشت کی

عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کی حکومتیں، ڈاکٹرز اور سائنسدان ہر ممکنہ کوششیں کر رہے ہیں۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جہاں متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن ہے وہیں بھارت میں اس وبا کی روک تھام اور عوام میں اس کی آگاہی کے لیے عجیب و غریب اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔چند روز قبل بھارتی ریاست چنئی کی پولیس کی جانب سے لوگوں میں کورونا وائرس کی آگاہی کے لیے کورونا ہیلمٹ کا استعمال کیا گیا تھا۔اور اب بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے سب انسپکٹر ماروتی سنکار نے اپنے سفید رنگ کے گھوڑے پر لال رنگ سے کورونا وائرس کی مائیکرو اسکوپک چھاپ بنوا لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں