12ساتھی کورونا سے متاثر،ینگ ڈاکٹرز کی وزیر اعلی سے ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا، سیکرٹری سے نالاں
کوئٹہ:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر رحیم خان بابر کے جاری کردہ پریس ریلیز کیمطاق آج بمورخہ 2 اپریل ڈاکٹر یاسر اچکزئی کی قیادت میں بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی،اس موقع پر ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل،صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اسد بلوچ اور سپیشل سیکریٹری صحت طاہر عباسی بھی موجود تھیں وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے انتہائی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو حالیہ ایمرجنسی صورتحال میں درپیش مسائل کو سنا گیا ہسپتالوں میں حالیہ سہولیات کی عدم دستیابی کی نشاندہی پر انہیں جلد از جلد پوری کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے اور وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے صوبے میں حالیہ ڈاکٹروں کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے سپیشل سیکریٹری کو احکامات جاری کئے گئے کہ حالیہ ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے اور ہیلتھ سسٹم کی بہتری کیلئے سپیشل SNE جلداز جلد وزیر اعلی سیکریٹریٹ بھیج دی جائیں تاکہ موجودہ حالات میں ڈاکٹروں کی مستقل آسامیوں پر کام تیز کیا جاسکیں حسب روایت سپیشل سیکریٹری صحت کی جانب سے منفی رویہ اپناتے ہوئے اور حقائق کے بالکل برعکس ڈاکٹروں کی تعیناتیوں میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے یقین دہانی کرائی گء کہ ڈاکٹروں کو موجودہ حالات میں تمام تر سہولیات دینے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائینگی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اسد بلوچ کی جانب سے ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ڈاکٹروں کے موقف کی مکمل تائید کی گئی جوکہ خوش آہند ہے اس موقع پر صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے واضع کیا کہ ڈاکٹر موجودہ حالات اور سہولیات کی عدم دستیابی میں بھی اپنی پوری یکسوئی کے ساتھ اپنی خدمات پیش کر رہے موجودہ لاک ڈاون میں عوام کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے صوبے میں ٹیلی-میڈیسن کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے تمام سپیشلٹیز سے منسلک ڈاکٹروں کے ٹیلیفون نمبرز جاری کئے گئے ہیں تاکہ عوام موجودہ لاک ڈاون میں مشکلات سے بچھنے کیلئے ہسپتالوں کا رخ کرنے کے بجائے گھر بیٹھے ہمارے ینگ ڈاکٹرز کی خدمات سے مستفید ہوسکیں،ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے کہا کہ آہندہ بھی اپنے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلی بلوچستان کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں مگر موجودہ نااہل اور غیر سنجیدہ سیکریٹری و سپیشل سیکریٹری صحت کیساتھ کسی بھی صورت بیٹھنے کو تیار نہیں،ترجمان نے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد تاحال 12 سے تجاوز کرچکی ہیں جن کو شیخ زید ہسپتال اور ہوم آئسولیشنز میں رکھا گیا ہے ترجمان نے مذید کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی پر اپنا احتجاجی لاعمل آہندہ 3 روز کیلئے موخر کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وزیر اعلی بلوچستان ان مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔