کراچی، سوشل میڈیا پر نوجوان کی خود سوزی، پولیس بیان ریکارڈ نہ کرسکی، حالت تشویشناک
کراچی: سوشل میڈیا پر خود سوزی کرنے والے شخص کی حالت تاحال تشویش ناک ہے۔گذشتہ دنوں عزیز آباد بلاک 8 نعمت کالونی کے نوجوان کی سوشل میڈیا پر خود سوزی کی وائرل ہونے والی ویڈیو کی تحقیقات جاری تھیں۔ پولیس خودسوزی کرنے والے شخص کا بیان ریکارڈ کرنے سول اسپتال پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق خودسوزی کرنے والا ساحل ولد وارث ہل پارک کے قریب واقعہ نجی اسپتال میں ملازم تھا، جو اب جھلس کر شدید زخمی ہونے کے باعث بیان دینے کی حالت میں نہیں ہے، ساحل کی حالت تاحال تشویش ناک ہے۔
Load/Hide Comments


