خضدار میں ہسپتال کی تعمیر ناگزیر ہے،یونس عزیز زہری کا بلوچستان اسمبلی سے اظہار خیال

کوئٹہ:خضدار میں ہسپتال کی تعمیر ناگزیر ہے،یونس عزیز زہری کا بلوچستان اسمبلی سے خطاب، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج دو گھنٹوں کی تاخیر کے بعد شروع ہوا جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر موجودگی میں رکن صوبائی اسمبلی اصغر اچکزئی اجلاس کی زیر صدارت کر رہے ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی یونس عزیز زہری نے خضدار میں ہسپتال کی تعمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں ہسپتال کی تعمیر ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا حکومت خضدار میں ہسپتال تعمیر کرنے کے منصوبے کو ختم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے پر حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں