تمام لاپتہ افراد کو منظر عام پر لا کر عدالتوں میں پیش کیا جائے، لشکری رئیسانی

کوئٹہ: بلو چستان نیشنل پا رٹی کے مرکزی رہنما ء و سابق سینیٹر نوابزادہ حا جی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ تمام لا پتہ افراد کو ملکی آئین اور جنیوا کنونشن کے چارٹر کے تحت منظر عام پر لا کر عدالتوں میں پیش کیا جا ئے،ملک میں پا رلیمنٹ کی با لا دستی اورآئین کی حکمرا نی ہے تو لا پتہ افراد کے مسئلے کو حل کیا جا ئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کو ئٹہ پریس کلب کے با ہر لا پتہ افراد کے لئے لگا ئے گئے احتجاجی کیمپ کے دورے کے موقع پر اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کیا۔حا جی لشکری رئیسانی نے کیمپ کے شرکا ء سے اظہار یکجہتی کی اور کہا کہ ہم نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اس با ت کو عیاں کر نا ہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان نے اسلام آباد میں ما ما قدیر و دیگر لا پتہ افراد کے رشتہ داروں کے ساتھ جو وعدہ کیا اسے وفا نہیں کیا جا سکا ہے اسی لئے وہ آج بھی سراپا احتجاج ہیں،انہوں نے کہا کہ مسنگ پرسنز کی اہل خا نہ کی با ت سنی جا ئے حکومت کو عدلیہ پر اعتما د کر نا چا ہیئے اور جو لو گ لا پتہ ہیں ان پر اگر کسی قسم کے الزامات ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جا ئے انہوں نے کہا کہ لا پتہ افراد کو مسئلہ سنگین ہے کیو نکہ اس مسئلے سے صو بہ بھر کی عوام رنجیدہ ہے،حا جی لشکری رئیسانی نے تما م لا پتہ افراد کو ملکی آئین اور جنیوا کنونشن کے چا رٹر کے تحت منظر عام پر لا نے اور انہیں عدالتوں میں پیش کر نے پر زور دیا اورکہا اگر ملک میں آْئین اور پا رلیمنٹ با لا دست ہیں تو اس مسئلے کو حل کیا جا ئے، انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں میں بھی اس مسئلے کے حل کیلئے کچھ نہیں کیا گیا عمرا ن خان نئے پا کستان کی با ت کر تے ہیں ہمیں انہیں بتا نا چاہتے ہیں کہ بلو چستان کو ان کے دور میں بھی جبر کے سوا کچھ نہیں ملا ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اسے ہمیں نجا ت دلا ئیں۔دریں اثنا ء بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام لاپتہ افراد کبیر بلوچ،مشتاق بلوچ، عطا اللہ بلوچ سمیت تمام لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا یا گیاجس میں بی این پی کے مرکزی فنانس سیکرٹری ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی،ایم پی اے میڈم شکیلہ نوید دہوار، ضلعی صدر کوئٹہ ایم پی اے احمد نواز بلوچ، ایم پی اے اخترحسین لانگو،مرکزی ممبران چیئرمین جاوید مینگل ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ، ضلعی لیبر ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، ضلعی فنانس سیکرٹری ملک فاروق شاہوانی،سردار رحمت اللہ قیصرانی،چیئرمین بی ایس اوجہانگیر منظور بلوچ، اسماعیل کرد،میر غفورسرپرہ، ملک طاہر ایڈووکیٹ شاہوانی، پرنس رزاق بلوچ، ادریس پرکانی،نعمت ہزارہ، انجینئر یاسر اور دیگر کارکنان موجود نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں