امریکا اور اسرائیل کی بلا اشتعال جارحیت، فضائی حملوں میں 5 عرب ریاستوں کی سرزمین استعمال کی گئی، ایران کا اقوام متحدہ میں شدید احتجاج

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے اقوام متحدہ سے امریکی حملوں میں 5 عرب ریاستوں کی سرزمین کے استعمال پر باقاعدہ احتجاج کیا ہے۔ ایران کے اقوامِ متحدہ میں سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ کے دوران امریکا کی جانب سے خلیج فارس کے 5 عرب ممالک کی فضائی حدود اور سرزمین کے غیر قانونی استعمال پر عالمی ادارے سے شدید احتجاج کیا ہے۔ امیر سعید ایروانی نے بدھ کے روز اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو بھیجے گئے خطوط میں یہ مو¿قف پیش کیا۔ ایرانی ٹی وی کے مطابق یو این میں ایرانی سفیر نے کہا کہ قطر، بحرین، یو اے ای، سعودیہ اور کویت اچھے ہمسائے کے اصولوں پر چلیں، ان ممالک کی عالمی ذمہ داری ہے کہ اپنی زمین تیسرے ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ ایف 16، ایف 22، ایف 35، اواکس اور پی 8 اے طیاروں نے ایران پر حملوں میں عرب سرزمین استعمال کی، امریکا اور اسرائیل کی "بلا اشتعال جارحیت” 28 فروری کو فضائی حملوں سے شروع ہوئی، جن میں سینئر ایرانی عہدیداروں اور کمانڈرز کو قتل کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے خطے بھر میں امریکی اور اسرائیلی حساس و اسٹریٹجک اہداف پر 100 کامیاب جوابی حملوں کی لہریں چلائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں