لاہور میں تیز دھار آلے سے تین بچے قتل، لاشیں گھر سے برآمد، شبے میں چچا کو گرفتار کرلیا، پولیس
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے اچھرہ میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ بچوں کی عمریں 5 سے 9 سال کے درمیان ہیں اور انہیں تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کے وقت بچوں کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے تاہم پولیس نے بچوں کے قتل کے شبے میں ان کے چچا کو حراست میں لے لیا۔
Load/Hide Comments


