اوتھل، پولیس کی کارروائی، منشیات برآمد تین افراد گرفتار
اوتھل:اوتھل پولیس کی بڑی کاروائی منشیات کی کھیپ برآمد تین اسمگلر گرفتار مقدمہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہی مستوئی نے اے ایس پی اوتھل کیپٹن(ر)صدام حسین خاصخیلی اور ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اوتھل پولیس نے وایارہ کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 340 کلو گرام کرسٹار اور 20 کلو کوکین پاوڈر برآمد کرکے بین الصوبائی گروہ کے تین کارندے بھی گرفتار کرلیے،منشیات ایرانی ڈیزل بردار گاڑی میں لوڈ کینوں میں چھپائی گئی تھی،ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہی مستوئی کا کہنا تھا کے ملزمان منشیات ڈیزل کے کینوں میں چھپا کر آواران روڈ سے کراچی اسمگل کرنا چاہتے تھے لیکن خفیہ اطلاع پر میری ٹیم اے ایس پی اوتھل کیپٹن (ر)صدام حسین خاصخیلی ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ سمیت نوجوانوں نے بروقت کارروائی کرکے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ وایارہ کے مقام پر دو ذمباد گاڑیوں سے20 کلو کوکین پاڈر اور 340 کلو گرام کرسٹار ہیرون برآمد کرلی منشیات کی مالیت کروڑوں میں ہیں اوتھل پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق الہی مستوئی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،اوتھل پولیس نے بڑی کاروائی کرکے پولیس کا مورال بلند کردیا ہے کارروائی کرنے والی پولیس پارٹی کے افسران و اہلکاران شاباشی کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے،لسبیلہ پولیس معاشرے کو نشے کی دلدل میں دھکیلنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رکھے گی کاروائی میں سب انسپکٹر محمد انور بلوچ،سب انسپکٹر محمد علی شیخ،ہیڈ کانسٹیبل ہاشم شاہوک،ہیڈ کانسٹیبل رمضان جاموٹ،کانسٹیبل محبوب جاموٹ،غلام علی جاموٹ اور دیگر نے حصہ لیا۔


