تمبو، مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ملزم گرفتار
تمبو:ڈیرہ مرادجمالی کے قریب مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا کردیا اور دوسرازخمی ہوگیا پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب گوٹھ شمس دین میں ملزم اختر علی نے معمولی تکرار پر فائرنگ کرکے جاگڑخان جھکرانی اور ظفر اللہ کو زخمی کردیااور فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر صدر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور ہسپتال پہنچایا جارہا تھاکہ جاگڑخان جھکرانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم اختر علی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


