سابق ایس ایچ او کے باقیات نوشکی میں امن نہیں چاہتے، آل پارٹیز، زمیندار و تاجران کا اجلاس

نوشکی( نامہ نگار)آل پارٹیز ۔زمیندار ایکشن کمیٹی و انجمنِ تاجران کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت محمد اعظم ماندائی منعقد ہوا اجلاس میں زمیندار ایکشن کمیٹی کے محمد اعظم ماندائی ۔جمعیت علمائے اسلام کے حاجی منظور احمد مینگل ۔زکریا عادل ۔بی این پی کے میر خورشید احمد جمالدینی۔میرپسند خان ماندائی ۔ جماعت اسلامی کے حافظ مطیع الرحمٰن ۔جمعیت نظریاتی کے مفتی فداؔ الرحمٰن ۔حافظ احمد جان ۔اور انجمنِ تاجران کے ذوالفقار اور جہانذیب نے شرکت کی اجلاس میں رہنماوں نے انجمنِ تاجران کے صدر سعید بلوچ و انکے ساتھیوں کی گرفتاری اور انکے خلاف ایف آئی آر کی انتہائی سخت ا لفاظ میں مذمّت کی اور کہا کہ موجودہ حالات میں بازار پنچایت کے رہنماؤں کو گرفتار کرنا امن و امان سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ۔انتظامیہ گرفتار افراد کو فوری رہا کرے ۔انہوں نے کہا کل کا واقعہ دراصل پولیس اور انتظامیہ کو بدنام کرنے کی کوشش اور سازش ہے کیونکہ پولیس میں سابق ایس ایچ او کے بقایاجات اور انکے کچھ حواری نوشکی میں امن نہیں چاہتے اور اپنے افسران بالا کو مس گائیڈ کرکے نوشکی کے امن کو مزید خراب کرنا چاہتے ہیں اور قانون کا بہانہ بناکر دراصل انتقامی کاروائیاں کررہے ہیں اور اپنے موجودہ افسران کو ناکام بنانا چاہتے ہیں ۔رہنماؤں نے کہا ہم نے خود عوام کو لاک ڈاؤن اور احتیاطی تدابیر کا شعور و آگاہی دیا ہے بلکہ ہماری مرکزی قیادتوں کی پالیسی بھی یہی ہے مگر لاک ڈاؤن کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل سے غریب دکاندار اور عوام سخت پریشان تھے مجبوراً انہوں نے اپنی میٹنگ بلائی جس کے نتیجے میں انہیں گرفتار کیا گیا ۔انہوں نے کہا حکومت اور انتظامیہ ان مسائل کا احساس اور ادراک کرے اور انہیں ہرممکن ریلیف دیں کیونکہ غریب عوام بھوک اور افلاس کا شکار ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا صدر سعید بلوچ کے حوالے سے پولیس اور انتظامیہ کا رویہ درست نہیں ہم تاجروں تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں انتظامیہ گر فتاریوں کے بجائے گفت و شنید اور مذاکرات سے مسائل حل کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں