’ان چاہی لڑکی تھی لیکن میری بہت ضرورت ہے‘ گنگنا رناوت

بالی وڈ کی متنازع شخصیت اور اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ میں فلم انڈسٹری میں ’ان چاہی لڑکی‘ تھی لیکن انڈسٹری میری بہت ضرورت تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کنگنا کی صلاحیتوں کو بالی وڈ فلم ساز وویک رانجن اگنی ہوتری کی جانب سے سراہاگیا تھا۔
فلم ساز کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کنگنا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں ایک ان چاہی لڑکی تھی، لیکن آج میں بہترین فلم بینوں، فنکاروں اور ماہرین کے ساتھ کام کرتی ہوں، میں اپنےکام سے پیار کرتی ہوں، لیکن پیسے اور شہرت کے لیے نہیں، لوگ مجھے دنیا کی بہترین شخصیت سمجھ کر کہتے ہیں کہ تم ہی صرف یہ کرسکتی ہو، مجھے معلوم ہے کہ میں ناپسندیدہ تھی لیکن آج میری بہت ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ کنگنا اس سے قبل بھی اپنی سالگرہ پر کی گئی پوسٹ میں انکشاف کرچکی ہیں کہ نانی دادی سے یہ کہانیاں سنتی آئی ہوں کہ ایک بیٹی کی موجودگی میں دوسری بیٹی کی پیدائش نے ہر ایک کو مایوس کیا لیکن انھیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا کہ میں بہت خوبصورت تھی اور میری شادی کرنا کوئی بڑا بوجھ نہیں ہو گا۔
کنگنا نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ سب اس قصے پر ہنستے تھے اور اس واقعے نے ہر بار میرے دل کو توڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں