ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے دن رات کوشاں ہیں،نعیم بازئی

کوئٹہ:صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ اپنے عوام کی خدمت عبادت ہے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے عوام کی فلاح وبہبود کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں خالی خولی دعوے نہیں کرتے بلکہ عملی اقدامات کر کے دکھاتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کلی اغبرگ میں ا سکول کی عمارت اور چالیس بیڈ پر مشتمل ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ اپنے عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے اور عبادت ہے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے انشاء اللہ آئندہ یہ حلقہ صوبے کا سب سے زیادہ ترقیافتہ علاقہ کہلائے گا جہاں عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم ہونگی انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں ہم خالی خولی دعوے نہیں کرتے بلکہ عملی طورپر اقدامات کر کے عوام کو دکھاتے ہیں ماضی میں اس حلقہ کے عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی صرف خوشمنانعروں کے ذریعے مسائل سے چشم پوشی کی گئی جس کے باعث عوام آج تک مشکلات سے دو چار ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ دو سالوں کے دوران زیادہ تر توجہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی بجلی،سڑکوں اور اسکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر پر دی گئی آئندہ سالوں میں حلقہ میں کوئی مسئلہ عوام کو درپیش نہیں ہوگا عوام کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کر کے حلقہ کو مثالی ترقیافتہ علاقہ بنادیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بلوچستان کے تمام اضلاع کو یکساں طور پر ترقی دینا چاہتے ہیں ان کا وژن ہے کہ بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لا یا جائے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دیکر ان کے ثمرات براہ راست عوامتک پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں