مفت کرونا ویکسین کی پیشکش پر سربیا کے پڑوسی ملکوں سے لوگوں کا طوفان امڈ آیا
بلغراد:سربیا کی حکومت کی طرف سے ہفتہ وار تعطیل اپنے ملک میں گذارنے والے غیر ملکیوں کو کرونا ویکسین مفت لگانے کے اعلان پر بلقان ممالک میں موجود غیر ملکیوں کی بڑی تعداد بلغراد کی طرف روانہ ہو رہی ہے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق سربیا کے اس پرکشش اعلان کے بعد بوسنیا، مونٹی نیگرو اور شمالی مقدونیہ کے شہریوں کی لمبی لمبی لائنیں سربیا کے دارالحکومت میں ویکسینیشن کے مرکزی کیمپ کے باہر دیکھی جا رہی ہیں
Load/Hide Comments


