آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ابو ظہبی نیشنل آئل ٹیکرز پر ایرانی حملہ کی مذمت کرتے ہیں، امارات وزارت خارجہ
ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے ایک ٹینکر پر ایرانی میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔اس حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔جمعہ کے روز ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی نے کہا تھا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے اس کے 15 جہازوں کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جن میں سے تین حملے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ہوئے۔متحدہ عرب امارات نے سنیچر کے روز دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک اماراتی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے۔
Load/Hide Comments


