ژوب، نیب بلوچستان نے پی ایچ ای کے تین افسران سمیت 6افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا

کوئٹہ:قومی احتساب بیورو بلوچستان نے ژوب واٹر سپلائی اسکیمزمیں قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کے الزام میں پی ایچ ای ژوب کے تین افسران اور تین ٹھیکیدار وں کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں جمع کردیا ہے۔نیب بلوچستان کی تحقیقاتی ٹیم کو 280ملین روپے لاگت سے بنائی جانے والی ژوب واٹر سپلا ئی اسکیمزمیں خلاف قانون ٹینڈ رنگ اور قومی خزانے کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا نے کی شکایات کی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ سابق ایکسین محکمہ پی ایچ ای ژوب عبدالغفور مری، ایکسین محکمہ آبپاشی عبدالکبیر اور ایس ڈی او محکمہ پی ایچ ای اللہ نواز پر مشتمل پروکیورمنٹ کمیٹی نے پی پیپرا قوانین کے بر خلاف من پسند ٹھیکیداروں ذاہد اللہ، عبدالحق اور عبدالغفارکو ٹھیکے جاری کئے۔ پروکیورومنٹ کمیٹی اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت، انفرادی مالی فوائد کے حصول اور پی پیپرا قوانین کے خلاف ٹھیکے جاری کرنے سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا، جس کی تحقیقات مکمل کرکے نیب بلوچستان نے سرکاری افسران اور ٹھیکیداروں سمیت چھ افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں