روس کی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش
ماسکو :روس نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ کہا کہ اگرتمام فریق متفق ہوں تو روس مسئلہ کشمیرپرثالثی کیلئے تیارہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ روس ہمیشہ سے ہی جنوبی ایشیا میں استحکام اور سلامتی کا چاہتا ہے اگرفریقین متفق ہوں تو روس مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے بھی تیار ہے۔ماریہ زخارووا نے مزیدکہا کہ مذاکرات سے خطے کی ریاستوں کے مابین اعتماد کو مستحکم کرنے اور باہمی فائدہ مند تجارتی اور معاشی روابط کی ترقی میں براہ راست مدد ملے گی، جس میں ہر ملک معروضی طور پر دلچسپی رکھتا ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اس حقیقت سے آگے بڑھتے ہیں کہ یہاں موجود مسائل کے پیچیدہ معاملات بشمول کچھ علاقوں کی ملکیت کے قیام سے متعلق ہیں، باہمی بنیادوں پر سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل ہونا چاہیئے،کشمیر پرجہاں تک روس کی ثالثی کا تعلق ہے تو یہ ممکن ہے مگر جیسا کہ آپ جانتے ہیں، یہ صرف کسی بھی تنازعہ میں ثالثی تنازعہ کے تمام فریق کی رضامندی سے ہی ممکن ہے۔


