سندھ حکومت نے94ہزارمستحقین زکواۃ کو6ہزار فی کس فراہم کردئیے
کراچیِ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہاہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے سندھ حکومت نے مشکل فیصلے لئے ہیں،ہمیں احساس ہے مزدور،یومیہ اجرت پرکام کرنیوالاطبقہ متاثرہے، کورونا کو پھیلنے سے روکنے،عوام کو بچانے کیلئے ایسے فیصلے نا گزیر تھے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے94ہزارمستحقین زکواۃ کو6ہزار فی کس فراہم کردئیے ہیں، محکمہ زکواۃ کے ذریعے رجسٹرڈخاندانوں کو56 کروڑ سے زائد رقم دی گئی ہے۔مرتضی وہاب نے کہاکہ حکومتی اشتراک سے فلاحی تنظیموں نے1لاکھ 75ہزارخاندانوں کوراشن فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ شب سے سندھ کے مختلف اضلاع میں راشن کی تقسیم شروع ہوگئی ہے، آئندہ دنوں میں راشن تقسیم کاعمل منظم طریقے سے دیگراضلاع میں بھی ہوگا،شہریوں سے درخواست ہے مشکل گھڑی میں حکومت کا ساتھ دیں۔
Load/Hide Comments